پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ ایران پر روانہ ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار آج دورہ ایران پر روانہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق، اسحاق ڈار مشہد میں اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او)کے وزارتی اجلاس میں شرکت کریں گے جو آج اور کل منعقد ہو رہا ہے۔

ای سی او کے سیکریٹری جنرل کا عہدہ پاکستان کے پاس ہے، اور اس اجلاس میں سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید اسحاق ڈار سے ملاقات کریں گے۔

یہ پہلا موقع ہے جب مشہد میں ای سی او کا اجلاس ہو رہا ہے۔