صہیونی حکومت نے لبنان میں جنگ بندی کی متعدد مرتبہ خلاف ورزی کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناتولی کے حوالے سے کہا ہے کہ لبنان اور صہیونی حکومت کے درمیان جنگ بندی کے بعد اب تک صہیونی حکومت نے متعدد مرتبہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

لبنانی ذرائع کے مطابق تل ابیب نے 18 مرتبہ لبنان کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔

جنوبی لبنان میں صہیونی فوج نے ڈرون حملہ کرکے 2 شہریوں کو زخمی کردیا ہے جبکہ حزب اللہ کے اڈے پر اسرائیلی فضائیہ نے حملہ کیا ہے۔

صہیونی فوج نے توپ خانے اور ٹینکوں کی مدد سے سرحدی قصبوں پر گولہ باری کی ہے۔ کفرشوبا اور الطبیہ شہر پر گولہ باری کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔