مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے کہا ہے کہ غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی فورسز کے جارحانہ حملے مسلسل جاری ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے مطابق صہیونی فضائیہ نے غزہ کے مرکزی علاقے النصیرات میں رہائشی عمارت پر بمباری کی جس کی وجہ سے کم از کم 5 فلسطینی شہید ہوگئے۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق الوحدہ خیابان پر واقع رہائشی عمارت سے اب تک 3 شہداء اور 5 زخمیوں کو نکالا گیا ہے۔
شمالی غزہ سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق صہیونی غاصب فوج نے دو مکانات پر حملہ کرکے 4 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جن میں 2 عورتیں اور ایک بچہ بھی شامل ہیں۔
غزہ کے مرکز میں واقع دیر البلح میں بھی صہیونی فضائیہ کے حملے کے نتیجے میں 8 فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حملوں کے بعد اب تک مجموعی طور پر 25 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جبکہ کئی شہری ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔