مہر نیوز نے شام کی خبر رساں ایجنسی سانا (SANA) کے حوالے سے خبر دی ہے کہ شام کی مسلح افواج کے جنرل کمانڈ نے ایک بیان میں کہا: تکفیری دہشت گرد تنظیم "جبهة النصرہ" نے حلب اور ادلب کے دیہی علاقوں پر بدھ کی صبح کو دہشت گردانہ حملہ کیا، جس میں بڑے پیمانے پر بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
بیان کے مطابق، شامی مسلح افواج نے دہشت گردوں کے حملے کے جواب میں بھاری ہتھیاروں سے کاروائی کی جس میں دہشت گردوں کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا۔