اقوام متحدہ نے اعلی اہلکار نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے تمام فریقوں سے رابطہ کیا جارہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے نائب ترجمان فرحان حق نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے تمام فریقوں سے رابطہ اور کوششیں جاری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ مذاکرات کے عمل سے مکمل آگاہ ہے اور اس حوالے سے امریکہ، ترکی، مصر اور قطر سے بھی رابطہ کیا جارہا ہے۔

انہوں نے غزہ پر صہیونی حکومت کے حملے بند، قیدیوں کی رہائی اور انسانی امداد بحال کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ جنگ بندی کے لئے ہر پیشرفت کا خیر مقدم کرے گا۔

یاد رہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن نے منگل کو کہا تھا کہ امریکہ غزہ میں جنگ بندی کے لئے ترکی، مصر، قطر اور اسرائیل کے سامنے ایک تجویز پیش کرے گا۔

صہیونی حکومت گذشتہ 14 مہینوں سے امریکہ اور مغربی ممالک کی حمایت کے تحت غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کررہی ہے۔ نتن یاہو حکومت نے صہیونی یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کو مکمل نابود کرنے کا ہدف معین کیا تھا تاہم اپنے اہداف میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد لبنان کے بعد غزہ میں بھی جنگ بندی کی کوشش کررہی ہے۔