مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران میں ہفتہ بسیج (رضاکار) منایا جارہا ہے۔
اس مناسبت سے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی خامنہ ای ملک بھر کے بسیجیوں کے وفد سے خطاب کریں گے۔
تہران کے حسینیہ امام خمینی میں ہونے والی اس ملاقات اور رہبر معظم کے خطاب کو ایرانی قومی ٹی وی اور رہبر معظم کی ویب سائٹ پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔
بسیج ایک اجتماعی تنظیم ہے جس کا ہدف مستضعفین کی مدد کرنا اور انقلاب اسلامی کے اقدار کا دفاع کرنا ہے۔ اس تنظیم کو امام خمینی کے حکم سے تشکیل دیا گیا تھا۔