عراقی حزب اللہ کے سربراہ ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران امام زمان علیہ السلام کا لشکر ہے۔ اگر اسلامی جمہوریہ ایران نہ ہوتا تو مقاومتی محاذ بھی نہ ہوتا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مقاومتی تنظیم حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل سید ہاشم الحیدری نے کہا ہے کہ شہید سید حسن نصراللہ ولایت فقیہ کے سپاہی تھے۔ ان کے پاس ایرانی شہریت نہیں تھی لیکن ہمیشہ اسلامی انقلاب کے دفاع میں آگے رہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران حضرت امام حسن مجتبی علیہ السلام کی حکومت کے بعد اہل بیت کی تعلیمات پر مبنی اولین فقہی نظام ہے۔ ایران کا اسلامی نظام فوجی یا سیاسی سرحد تک محدود نہیں ہے بلکہ اس کی معنویت دائرہ وسیع ہے۔

سید ہاشم نے کہا کہ امریکہ اور یورپ نے شہید حسن نصراللہ کو ایران چھوڑنے کے عوض بہت مراعات کی پیشکش کی تھی تاہم انہوں نے مسترد کردیا۔ امریکہ، اسرائیل اور یورپی ممالک کا اصلی اسلامی جمہوریہ ایران اور ولایت فقیہ ہے۔ ہمیں اس سازش کو سمجھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج ولایت کا دفاع اور انقلاب اسلامی کی حقیقت کے بارے میں وضاحت کے ساتھ لوگوں کو بتانا واجب ہے۔