مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، قطر کے الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ دی ہے کہ امریکہ میں مقیم جیوش وائس گروپ نے خبردار کیا ہے کہ نیتن یاہو اور اسرائیل کے سابق وزیر جنگ گیلنٹ کے وارنٹ گرفتاری غزہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کو نہیں روک پائیں گے۔
اس گروہ کی جانب سے کہا گیا کہ اگرچہ ہیگ کی عدالت کا فیصلہ بہت تاخیر سے جاری کیا گیا، تاہم یہ ایک سنجیدہ قدم ہے لیکن جرائم کی روک تھام کے لئے کافی نہیں۔
جمعرات کو بین الاقوامی فوجداری عدالت نے نیتن یاہو اور گیلنٹ کے خلاف جنگی جارحیت، انسانیت کے خلاف جرائم، اور بھوک (غزہ کے لوگوں کو بھوکا مارنے) کو بطور ہتھیار استعمال کرنے کے الزام میں ان کےگرفتاری کے وارنٹ جاری کئے۔