عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد صہیونی حکام کو دفاعی پابندیوں کا خدشہ لاحق ہوگیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی عدالت کی جانب سے نتن یاہو اور گیلانت کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد صہیونی حکام کو خدشہ لاحق ہوگیا ہے کہ بعض ممالک عالمی عدالت کے فیصلے کو مدنظر رکھتے ہوئے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی پر پابندی لگاسکتے ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی اور ریڈیو کے مطابق صہیونی حکام عالمی عدالت کے فیصلے کے نتائج کے بارے میں غور کررہے ہیں۔

عالمی عدالت کے فیصلے کے بعد بعض ممالک نے نتن یاہو اور گیلانت کی گرفتاری کا عندیہ دیا ہے جبکہ امریکہ نے حسب سابق عالمی عدالت کے فیصلے کی مخالفت کی ہے۔

عالمی عدالت نے دو دن پہلے صہیونی وزیراعظم اور سابق وزیرجنگ کو جنگی جرائم کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔