ایران اور وینزویلا کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے ایرانی سربراہ نے کراکس میں سرکاری اور نجی شعبوں کے ایرانی اقتصادی کارکنوں سے ملاقات کی۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، ایران اور وینزویلا کے درمیان اقتصادی تعاون کے مشترکہ کمیشن کے ایرانی شعبہ کے سربراہ بریگیڈیئر جنرل ناصر زادہ نے کراکس میں سرکاری اور نجی شعبوں سے تعلق رکھنے والے ایرانی اقتصادی کارکنوں سے ملاقات کی۔

اس دوران دونوں ممالک کے درمیان امپورٹ اور ایکسپورٹ میں حائل رکاوٹوں سمیت بینکنگ، سرمایہ کاری اور معاشی مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔