ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت سے انتقام کا آپشن اب بھی موجود ہے اور ہم مناسب وقت پر ردعمل دکھائیں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صہیونی حکومت کے شرارت آمیز اقدامات کا جواب دینے کے حق سے دستبردار نہیں ہوا ہے۔

سپاہ پاسداران انقلاب کے افسران اور اہلکاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وعدہ صادق 3 میں آپ نے اچھی طرح جواب دینا ہے۔ صہیونی حکومت نے ایران کے خلاف جارحانہ اقدامات کے ذریعے شرانگیزی کی ہے۔ وعدہ صادق 1 اور وعدہ صادق 2 دونوں دفاعی اقدامات تھے۔ صہیونی حکومت کا گذشتہ حملہ بھی جواب کے مستحق ہے جس سے ہم دستبردار نہیں ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم خود مناسب وقت پر مناسب طریقے سے اس کا جواب دیں گے۔ ہم نے گذشتہ ایک سال صہیونی حکومت کے جارحانہ اقدامات کا سوچ سمجھ کر حکمت عملی کے ساتھ جواب دیا ہے۔ وعدہ صادق 3 بھی حکمت عملی سے بھرپور ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے تیار رہنا جنگ سے بچنے کا طریقہ ہے۔ دشمن ہماری کمزوری کی تاک میں رہتے ہیں چنانچہ کسی بھی مرحلے پر کمزوری دکھائیں تو حملہ کرتے ہیں لہذا ہمیشہ جنگ کے لئے تیار رہنا ہوگا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ وعدہ صادق 2 کے بعد وزارت خارجہ نے سیاسی حکمت عملی کے ذریعے علاقائی اور عالمی ممالک کو اعتماد میں لیا اور ایک دفاعی سپر ایجاد کیا۔ ہماری کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے عالمی سطح پر صہیونی حکومت کے خلاف صدائے احتجاج بلند ہوئی۔