مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے نیویارک میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے ایلون مسک کے ساتھ ملاقات کے بارے میں بعض امریکی ذرائع ابلاغ میں سامنے آنے والے دعوے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے اس قسم کی ملاقات کی دوٹوک الفاظ میں تردید کی اور اس حوالے سے امریکی میڈیا کے دعووں پر حیرت کا اظہار کیا۔
بقائی نے کہا کہ اس خبر کے بارے میں امریکی میڈیا نے جو فضا بنائی ہے وہ نہایت عجیب اور حیرت انگیز ہے۔