مہر خبررساں ایجنسی نے قدس نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ اردن کے ہزاروں شہریوں نے اس ملک کے دارالحکومت امان میں بڑے پیمانے پر مظاہرے کرکے ایک بار پھر غزہ اور لبنان کے عوام اور مزاحمت کی حمایت کا اعلان کیا اور اسرائیلی جرائم کی بھرپور مذمت کی۔
اردنی عوام کا یہ مظاہرہ "واپسی کا حق مقدس ہے اور UNRWA کی منسوخی قبول نہیں " کے عنوان سے کیا گیا۔
مظاہرین نے فلسطینی پرچم لہراتے ہوئے " سچوں کی جیت یقینی ہوگی" کے نعرے لگائے اور غاصب رجیم کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی اور لبنانی شہریوں کے قتل عام کی شدید مذمت کی۔