مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سالیوان نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن اور نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ملاقات میں ایران کو امریکی سلامتی کے لیے اولین خطرہ قرار دیا گیا۔
سالیوان نے کہا کہ غزہ جنگ کے بعد مشرق وسطی میں بڑھتی کشیدگی میں ایران امریکہ اور اس کے شہریوں کے لیے بڑا خطرہ بن کر سامنے آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران اور اس کے اتحادی ایسے اقدامات کرسکتے ہیں جس سے مشرق وسطی میں امریکی مفادات خطرے میں پڑسکتے ہیں۔ اس حوالے سے فوری اقدامات کی ضرورت ہے۔