اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2024 - 10:13

صہیونی ذرائع کے مطابق نتن یاہو کو برخاست کرنے کے لیے پس پردہ کوششیں جاری ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ اور لبنان میں جارحیت اور مقاومت کے ساتھ مقابلے میں سنگین نقصانات کے بعد نتن یاہو کو برخاست کرنے کی پس پردہ کوششیں ہورہی ہیں۔

صہیونی میڈیا نے غیر مصدقہ ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ نتن یاہو کو کم از کم محدود مدت کے لیے برخاست کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

دوسری طرف بیت المقدس کی عدالت نے نتن یاہو کو عدالت میں حاضری سے مستثنی رکھنے کی درخواست مسترد کردی ہے۔ خیال کیا جارہا ہے کہ عدالت اپنے فیصلے میں نتن یاہو کو برخاست کرنے کا حکم جاری کرسکتی ہے۔

اسرائیل ٹائمز کے مطابق عدالت نتن یاہو پر عائد الزامات کی سماعت کے دوران ان کی برطرفی کا حکم جاری کرسکتی ہے۔

اخبار نے مزید کہا ہے کہ سماعت کا وقت نتن یاہو کابینہ کو مزید مشکل میں ڈال سکتا ہے۔

یاد رہے کہ نتن یاہو کی قانونی ٹیم نے چند روز پہلے نتن یاہو کو عدالت میں حاضری سے مستثنی رکھنے کی درخواست کی تھی کیونکہ نتن یاہو کئی محاذوں پر جاری جنگ کی وجہ سے حاضری دینے پر قادر نہیں ہیں۔