مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایشیائی پارلیمانی اسمبلی کے سیکریٹری جنرل محمد رضا مجیدی نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران رضا مجیدی نے اسمبلی کی سرگرمیوں سے ایرانی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا۔
انہوں نے ایرانی وزارت خارجہ کی جانب سے اسمبلی کے ساتھ تعاون کی قدردانی کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی وزارت خارجہ کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے لیے تیار ہے۔
اس موقع پر عراقچی نے مختلف اقوام اور ممالک کے درمیان روابط اور تعلقات کو فروغ دینے میں پارلیمانی اسمبلی کی اہمیت اور کردار کی طرف اشارہ کیا اور کہا کہ اسمبلی کو ایشیائی ممالک کے درمیان ہماہنگی میں اضافے کے لئے پہلے سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے۔