مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ جوزف بوریل نے صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ کی جانب سے غرب اردن کو اسرائیل میں شامل کرنے کے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اس کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔
بوریل نے کہا کہ اسموتریچ کا منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ اس منصوبے سے فلسطینی عوام کے حقوق پامال ہونے کے ساتھ دو ریاستی فارمولے کے لئے خطرات ایجاد ہوں گے۔
یاد رہے کہ صہیونی انتہا پسند وزیر اسموتریچ نے گذشتہ روز غرب اردن کو اسرائیل کی حاکمیت میں شامل کرنے کا منصوبہ پیش کیا تھا۔