سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے ملاقات کی ہے۔

مہر نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سعودی ولی عہد سے نائب صدر محمد رضا عارف نے ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کے دوران متعدد شعبوں میں تعاون کے مواقع بڑھانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس ملاقات میں ایرانی نائب صدر اور محمد بن سلمان نے دونوں اسلامی ممالک کے درمیان تعلقات میں مسلسل فروغ کی امید ظاہر کی ہیں۔

اس سے قبل ایرانی نائب صدر رضا عارف نے او آئی سی اور عرب لیگ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنگی جرائم پر خاموشی کی وجہ سے صہیونی حکومت فلسطین اور لبنان میں شہریوں کی نسل کشی کررہی ہے۔

ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے او آئی سی سربراہی اجلاس کے انعقاد پر سعودی عرب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہید سید حسن نصراللہ اور شہید یحییٰ سنوار سمیت راہِ مزاحمت کے شہداء کو سلام پیش کرتے ہیں، ہم ظلم و جارحیت اور نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں اور مظلوم فلسطینی قوم کے حق خود ارادیت پر زور دیتے ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ جبر و ظلم پر خاموشی اور ناانصافی سے بے حسی اور بے عملی جنم لیتی ہے اور بے عملی ایک قسم کی اخلاقی کمزوری ہے جو مجرم کو زیادہ خطرناک بنا دیتی ہے۔ 

انہو، نے کہا کہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری ہے کہ پچھلی صدی کی باقی رہنے والی اس بدترین برائی یعنی فلسطینی سرزمین پر خونریز قبضے اور ایک قوم کی نسل کشی پر خاموشی اختیار نہ کریں۔

ایک سال سے زائد عرصے سے مقبوضہ فلسطین اور پچھلے ایک ماہ سے لبنان میں جو شرمناک جارحیت جاری ہے وہ صرف ایک نسل پرست قابض رجیم کی خونریزی اور سفاکیت کا نتیجہ نہیں ہے۔

محمد عارف نے کہا کہ یہ نسل کشی اور قبضہ گیری ان مجرموں اور سفاک درندوں کے عدم مواخذے کے احساس کا نتیجہ ہے جو خود کو امریکہ اور دیگر مغربی حکومتوں کی حمایت کے زیر اثر کسی قسم کے مواخذے سے ب الاتر سمجھتے ہیں۔