اجراء کی تاریخ: 11 نومبر 2024 - 16:22

7اکتوبر 2023 کے ایک سال بعد مقاومت دنیا کے متعدد ممالک میں اپنی جڑیں پھیلا چکی ہے۔ فلسطینیوں اور لبنانیوں کی طرح یمن کے عوام بھی صہیونی حکومت کے مقابلے میں میدان میں آچکے ہیں۔ چونکہ ملتوں اور اقوام کے لئے اپنے اہداف کے حصول اور اقدار کی حفاظت کے لئے نمونہ چاہئے۔ شہداء بھی ان نمونوں میں شامل ہیں جن کو سامنے رکھتے ہوئے اچھی زندگی گزارنے کا طریقہ سکھا جاسکتا ہے جس سے فرد اور معاشرے کی ترقی میں مدد ملتی ہے۔ اکثر شہیدوں کی زندگی میں حیرت انگیز پہلو موجود ہیں جن سے لوگ مخصوص جوان نسل آگاہ نہیں ہے۔ اسی لئے رہبر معظم نے فرمایا کہ آج شہداء کی یاد اور ان کا نام زندہ رکھنا شہادت سے کم نہیں ہے۔ اس حقیقت کو مدنظر رکھتے ہوئے مہر نیوز بین الاقوامی ڈیسک "شہداء طوفان الاقصی کے معروف چہرے" کے عنوان سے تحریری سلسلہ شروع کررہا ہے جس میں شہداء طوفان الاقصی میں سے اہم شخصیات کے حالات زندگی پیش کیے جائیں گے۔