مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنانی تنظیم حزب اللہ کے مجاہدین نے تنظیم کے سربراہ شیخ نعیم قاسم کے نام ایک خط میں ان کی قیادت میں سید مقاومت شہید حسن نصر اللہ کی راہ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
مجاہدین نے شیخ نعیم قاسم کے دست و بازو بن کر ان کے فیصلوں پر عمل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
خط میں مجاہدین نے کہا ہے کہ تنظیم کے اعلی اہداف کے حصول اور مستضعفین کی کامیابی تک سید مقاومت کا راستہ جاری رکھیں گے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس میزائلوں اور راکٹوں کا وسیع ذخیرہ موجود ہے جس سے دشمن خائف ہیں۔ حیدری طاقت کے ساتھ دشمن کی صفوں کو تباہ کردیں گے۔
مجاہدین نے مزید کہا ہے کہ سید مقاومت کا راستہ مقاومت کے پاس ایک امانت ہے اور حزب اللہ پہلے کی طرح میدان مبارزہ میں موجود رہے گی۔