آئرش وزیرخارجہ نے بین الاقوامی عدالت میں جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ لڑنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ یورپی ممالک میں سے آئرلینڈ کے برابر کسی بھی ملک نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار نہیں کیا ہے کیونکہ آئرلینڈ برسوں سے برطانوی سامراج کے مظالم کا شکار ہے اور سامراجی تسلط میں ہونے کے دکھ درد سے بخوبی واقف ہے۔

آئرلینڈ کے وزیرخارجہ مائیکل مارٹن نے اسی وجہ سے کہا ہے کہ جمہوریہ آئرلینڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے ساتھ مل کر عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ لڑے۔

انہون نے کہا کہ اس فیصلے پر رواں سال کے اختتام تک عمل کیا جائے گا۔

اس سے پہلے آئرش پارلیمنٹ نے قرارداد پاس کی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ عالمی برادری کی نگاہوں کے سامنے صہیونی حکومت فسلطینی عوام کی نسل کشی کررہی ہے۔

یاد رہے کہ اب تک اسپین، کولمبیا، بولیویا، میکسیکو، ترکی، چلی اور لیبیا نے عالمی عدالت میں صہیونی حکومت کے خلاف مقدمہ کے لئے جنوبی افریقہ کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔