مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت کے ہاتھوں صہیونی حکومت کو ہزیمت آمیز شکست کے بعد صہیونی حکومت اور اس کے حامی غزہ میں جنگ بندی کے لئے سنجیدہ کوشش کررہے ہیں۔
صہیونی اخبار ہارٹز نے اس حوالے سے کہا ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن اپنی صدارت کی باقی مدت تمام ہونے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی کو عملی جامہ پہنانا چاہتے ہیں۔
عبرانی اخبار نے کہا ہے کہ صدر جوبائیڈن وہ فیصلے کرنا چاہتے ہیں جن سے سابق امریکی صدور گریز کرتے رہے ہیں۔ اس فیصلے کے تحت امریکہ بین الاقوامی فورمز پر پہلے کی طرح صہیونی حکومت کی حمایت نہیں کرے گا اور ہتھیاروں سے صہیونی فوج کو مسلح کرنے کا عمل بھی تاخیر سے انجام دیا جائے گا۔
صہیونی اخبار نے مزید کہا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ بلینکن نے صہیونی وزیرجنگ گیلانت کے ساتھ ملاقات میں بھی غزہ میں جنگ بندی پر تاکید کی ہے۔