ترک جوانوں نے صہیونی حکومت کو ہتھیار لے جانے والی جرمن کشتی پر دھاوا بول کر ترکی سے نکل جانے کا مطالبہ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رشیا ٹوڈے کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کو ہتھیار لے جانے والی جرمن کشتی کی ترکی کی بندرگاہ آمد پر ترک جوانوں نے کشتی پر دھاوا بول دیا۔

جوانوں نے جرمن کشتی "کیتھرین" کے عرشے پر سوار ہوکر فلسطین کا پرچم لہرایا اور غزہ کے عوام کے حق میں نعرے لگائے۔

مشتعل جوان جرمن کشتی کی ترکی آمد کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے کشتی سے فوری طور پر ترک سمندری حدود سے نکل جانے کا مطالبہ کررہے تھے۔

جرمنی امریکی اتحاد میں شامل ہوکر صہیونی حکومت کو فلسطین اور لبنان میں نہتے شہریوں کے خلاف استعمال کرنے کے لئے مسلسل ہتھیار فراہم کررہا ہے جس کی وجہ سے جرمنی اور دنیا کے مختلف ممالک میں اس اتحاد کے خلاف شدید احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں۔