مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق جرمن حکومت نے بے بنیاد الزامات کے تحت ملک کے مختلف شہروں میں ایرانی قونصل خانوں کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
برلن کی جانب سے اس فیصلے کی خبریں سامنے آنے کے بعد ایرانی وزارت خارجہ نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قونصل خانوں کے ملازمین کو فارغ نہیں کیا گیا ہے۔ جرمن متعلقہ حکام سے رابطے جاری ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جرمن حکام کا موقف ایرانی عدلیہ سے مربوط ہے۔ اگر کوئی ایرانی شہری دہشت گردی یا تخریب کاری میں ملوث ہے تو ایرانی عدالت ملکی قوانین کے مطابق فیصلہ کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ میونخ، ہیمبرگ اور فرینکفرٹ میں مقیم ایرانی شہریوں کے ساتھ نشستیں جاری ہیں تاکہ قونصل خدمات کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہے۔