جرمنی میں ایرانی سفارت خانے نے کہا ہے کہ ایرانی شہریوں کو قونصلر خدمات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات کیے جارہے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی میں واقع ایرانی سفارت خانے نے ایک بیان میں کہا ہے کہ جرمن حکومت کی جانب سے ایرانی قونصل خانوں کے خلاف اقدامات کے بعد شہریوں کو خدمات فراہم کے لئے ضروری اقدامات انجام دیے جارہے ہیں۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فرینکفرٹ، ہیمبرگ اور میونخ میں قونصل خانے بند کرنے کے فیصلوں کے بعد برلن میں ایرانی سفارت خانے نے وزارت خارجہ کے تعاون اور ہماہنگی کے ساتھ ایرانی شہریوں کو سفارتی خدمات کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس حوالے سے تمام ضروری اقدامات انجام دیے جائیں گے۔

سفارت خانے نے کہا ہے کہ سفارتی خدمات کے حوالے جرمنی میں ایرانی سفارت خانے کی ویب سائٹ پر بر وقت اطلاع رسانی کی جائے گی۔