صدر پزشکیان نے قم مقدس کے دورے کے دوران مراجع تقلید اور مذہبی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مختلف صوبوں کے دورے کے سلسلے میں قم مقدس پہنچ گئے ہیں۔

صدر پزشکیان نے قم کے ایک روزہ دورے کے موقع پر حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضے کی زیارت کیم اور حرم میں مدفون مراجع تقلید کی قبور پر جاکر فاتحہ پڑھی۔

صدر پزشکیان نے حرم حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا کے متولی آیت اللہ سعیدی سے ملاقات کی۔

صدر پزشکیان نے حوزہ علمیہ قم میں مراجع تقلیدآ یت اللہ العظمی مکارم شیرازی اور آیت اللہ العظمی جوادی آملی سے ملاقات کی اور حکومت کے منصوبوں اور کارکردگی کے بارے میں ان کو آگاہ کیا۔

اس سے پہلے قم پہنچنے پر صوبائی گورنر اور اعلی حکام نے صدر پزشکیان کا استقبال کیا۔