مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان صدارت سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ قم کا دورہ کررہے ہیں۔
انہوں نے دورے کے ابتدائی مرحلے میں حضرت فاطمہ معصومہؑ کے مزار پر حاضری اور زیارت کی۔
صدر پزشکیان کی قم آمد پر صوبائی گورنر اور دیگر اعلی حکام نے ان کا استقبال کیا۔
اپنے دورے کے دوران ڈاکٹر پزشکیان مراجع تقلید اور علماء سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کو حکومت کے منصوبوں اور حکمت عملی کے بارے میں اعتماد میں لیں گے۔