ایرانی پارلیمنٹ کے نیشنل سیکورٹی کمیشن کے ترجمان کہا ہے کہ چند لمحے پہلے مہر آباد ائیرپورٹ سے تہران میں داخل ہوا، راستے میں کوئی ہنگامی حالت نہیں دیکھی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے کمیشن برائے قومی سلامتی کے ترجمان نے تہران میں دھماکوں کی خبروں پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ کچھ لمحے پہلے مہر آباد ائیرپورٹ سے تہران میں داخل ہوا ہوں۔ راستے میں کسی قسم کی ہنگامی حالت نہیں دیکھی۔

انہوں نے کہا کہ کئی شاہراہوں سے گزرا لیکن کسی بھی مقام پر ہنگامی حالت نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی بے ارزش سکوں کی طرح ہیں جو صرف شور مچاتے ہیں لیکن کوئی قیمت نہیں ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صہیونی ایران کو بڑا نقصان پہنچانے کی جرائت نہیں رکھتے ہیں۔