مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ عالمی برادری کی مسلسل خاموشی اور امریکہ کی حمایت کے تحت غزہ کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔
گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صہیونی فوج نے غزہ پر فضائی اور توپخانے کی مدد سے شدید حملہ کیا۔ منگل کو رات گئے تک موصول ہونے والی خبروں کے مطابق 70 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق یہ حملے غزہ کے شمالی پر کئے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی جریدے نے کہا تھا کہ صہیونی حکومت شمالی غزہ کو جدا کرنے کے منصوبے پر عمل کررہی ہے۔