امریکی جریدے نے دعوی کیا ہے کہ صہیونی حکومت شمالی غزہ کو جدا کرنے کے منصوبے پر عمل پیرا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کے مطابق، امریکی جریدے واشنگٹن پوسٹ نے شمالی غزہ کو جنوبی حصے سے جدا کرنے کی ناپاک صہیونی سازش سے پردہ اٹھایا ہے۔

جریدے کے مطابق امریکی اعلی اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا کہ واشنگٹن تحقیقات کے بعد اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ نتن یاہو حکومت شمالی غزہ کو جدا کرنے کا منصوبہ رکھتی ہے۔

اہلکار نے مزید کہا کہ نتن یاہو اور ان کے مشیروں کے مطابق اس منصوبے سے عام شہری متاثر نہیں ہوں گے تاہم انہوں نے اس حوالے سے کسی قسم کا وعدہ کرنے سے اجتناب کیا۔