اجراء کی تاریخ: 22 اکتوبر 2024 - 19:24

ایرانی صدر اور بھارتی وزیراعظم کی ملاقات روس میں جاری برکس اجلاس کے موقع پر ہوئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، برکس اجلاس میں شرکت کے لئے ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج روس پہنچ گئے ہیں۔

صدر پزشکیان نے کچھ دیر پہلے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔

یاد رہے ایرانی صدر مسعود پزشکیان اپنے روسی ہم منصب ولادیمیر پیوٹن کی دعوت پر برکس سربراہان کے 16ویں اجلاس میں شرکت کے لئے آج روس کے شہر کازان کے لئے روانہ ہوگئے تھے۔

ایرانی صدر اس دورے میں "ترقی اور منصفانہ عالمی سلامتی کے لیے کثیرالجہتی کو مضبوط بنانا" کے عنوان سے منعقدہ برکس سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے اور برکس پلس کے "باہمی تعاون کے ذریعے ایک بہتر دنیا کی تعمیر" کے موضوع پر منعقدہ اجلاس سے خطاب کریں گے۔