مہر نیوز کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے منگل کے روز کویت میں اپنے کویتی ہم منصب عبداللہ علی ال یحییٰ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور صیہونی حکومت کے جنگی جرائم کو روکنے کے لیے اتحاد کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
قبل ازیں پیر کو ایرانی وزیر خارجہ نے بحرین کے بادشاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملاقات کی۔
اس ملاقات میں عراقچی نے صیہونی حکومت کے جرائم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے خطے کے ممالک کی جانب سے سنجیدہ کوششوں کی ضرورت پر زور دیا۔
اس دوران بحرین کے بادشاہ نے اپنے تہران کے دورے اور رہبر معظم انقلاب سے یادگار ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ دوبارہ تہران کا دورہ کریں گے۔
عیسی الخلیفہ نے خطے میں کسی بھی قسم کی جنگ اور جارحیت کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بحرین خطے کے تمام لوگوں کے لیے باوقار زندگی کا خواہاں ہے۔