مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے کہ حزب اللہ نے تل ابیب میں واقع صہیونی فوجی مرکز پر میزائل حملہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تل ابیب کے نواحی علاقے میں واقع صہیونی فوج کے انٹیلی جنس شعبے کے مرکز گلیلوت پر حزب اللہ نے میزائل حملہ کیا ہے۔
حزب اللہ نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں حملے کے بعد صہیونی فوجیوں کو زخمیوں کی مدد کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
تنظیم نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جانب سے غزہ اور لبنان میں بے گناہ لوگوں پر حملوں کے جواب میں صہیونی فوجی مراکز پر حملے کیے جارہے ہیں۔