مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی صوبے آذربائجان شرقی کے مرکز تبریز سے تعلق رکھنے والی خاتون نے مقاومتی محاذ کے لئے سونے اور جواہرات کا گرانقدر عطیہ دیا ہے۔
تبریز میں خاتون نے رہبر معظم کے مقامی دفتر میں حاضر ہوکر 1 ارب 75 کروڑ تومان مالیت کے زیورات مقاومتی محاذ کے لئے عطیہ دیا۔
ادارہ تبلیغات اسلامی تبریز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ رہبر معظم کے فرمان پر لبیک کہتے ہوئے ہماری ذمہ داری ہے کہ صہیونی حکومت کے مظالم اور بربریت کا شکار فلسطینی اور لبنانی مرد و خواتین کی مدد کے لئے نقدی اور غیر نقدی عطیات جمع کرائیں۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صوبے کے غیور عوام نے غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کی دل کھول کر مدد کی اور عمومی اور خصوصی نشستوں کے ذریعے میڈیا اور ثقافتی شعبے میں بھی بہترین کردار ادا کیا۔