مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، غزہ میں صہیونی حکومت کی جارحیت جاری ہے۔ شمالی غزہ سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے لئے بیت لاھیا پر شدید حملہ کیا گیا ہے۔
العہد کی رپورٹ کے مطابق حماس کے رہنما خلیل الحیہ نے کہا ہے کہ شمالی غزہ کے حوالے سے صہیونی حکومت کی حکمت عملی بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔
انہوں نے صہیونی فورسز کے ہاتھوں تنظیم کے سربراہ یحیی السنوار کی شہادت پر صہیونی حکومت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ صہیونی حکومت کی بدترین جارحیت کے باوجود فلسطینی عوام مقاومت کریں گے۔
الحیہ نے کہا کہ غزہ کے عوام شمالی حصے سے دوسرے مقامات کی طرف ہجرت نہیں کریں گے۔ بیت لاھیا کا واقعہ فلسطینیوں کو شمالی غزہ سے بے دخل کرنے کی پالیسی کا حصہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ عالمی برادری اور ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ صہیونی جرائم کے سامنے خاموش نہ رہیں۔ بیت لاھیا پر حملہ کرکے صہیونی حکومت نے اپنی تاریخ میں ایک اور سیاہ باب کا اضافہ کیا ہے۔