مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی سماء نیوز کے حوالےسے کہا ہے کہ ذرائع ابلاغ میں حماس کے سربراہ یحیی السنوار پر صہیونی حملے کی خبریں منتشر ہونے کے بعد اردن میں جمعرات کی رات بڑی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ کیا۔
مظاہرے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع تھے جو اپنے ہاتھوں میں فلسطین کے حق میں پلے کارڈز اٹھائے ہوئے تھے۔
مظاہرین نے صہیونی حکومت کے سفارت خانے کے باہر جاکر اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
دوسری جانب ترکی میں بھی بڑی تعداد میں لوگوں نے صہیونی حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
ترک ذرائع ابلاغ کے مطابق قونیہ میں بڑی تعداد میں لوگوں نے سڑکوں پر نکل کر فلسطین کی حمایت اور صہیونی حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔