اجراء کی تاریخ: 18 اکتوبر 2024 - 10:04

اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ غزہ اور لبنان پر صہیونی حکومت کہ بربریت کو فوری طور پر روک دے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے نے غزہ میں صہیونی حکومت کی بربریت کے بارے میں ادارے کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے نام لکھ ہے۔

اپنے خط میں سعید ایروانی نے لکھا ہے کہ اسرائیلی حکومت عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کی مسلسل جارحیت پورے خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہی ہے۔ سلامتی کونسل ان جرائم کے سامنے خاموش نہیں رہ سکتی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایران کی جانب سے مزاحمتی گروہوں کی حمایت مکمل طور پر جائز اور بین الاقوامی قانون کے مطابق ہے۔ مزاحمتی گروہ صہیونی حکومت کے غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف قانونی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ جب تک صہیونی حکومت اپنے غیر قانونی قبضے اور پرتشدد جارحیت کو جاری رکھے گی، مزاحمت جاری رہے گی اور ایران ان مزاحمتی گروہوں کی حمایت جاری رکھے گا جو غاصبانہ قبضے اور جارحیت کے خلاف اپنی سرزمین اور عوام کا دفاع کرتے ہیں۔

اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر نے کہا کہ سلامتی کونسل کو اسرائیلی حکومت کی جارحیت کو روکنا چاہیے، بین الاقوامی حقوق کا دفاع کرنا چاہیے اور خطے میں امن و استحکام کو بحال کرنا چاہیے۔ اسلامی جمہوریہ ایران سلامتی کونسل سے فوری طور پر درخواست کرتا ہے کہ وہ صہیونی حکومت کو غزہ، لبنان اور شام میں جارحیت اور جنگی جرائم سے روکنے کے لیے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کرے اور تل ابیب کو سلامتی کونسل کی تمام متعلقہ قراردادوں پر عمل کرنے پر مجبور کرے۔

https://mehrnews.com/x36dsv