بیروت میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے ایرانی جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ تہران اور قم کے بعد اس وقت شہید کی تشییع جنازہ مشہد میں انجام پا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بیروت میں سید حسن نصراللہ کے ساتھ شہید ہونے والے لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم ایڈوائزر جنرل شہید عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ کل مختلف شہروں میں عمل میں آئی اور اس وقت شہید کی تشییع جنازہ مشہد میں انجام پا رہی ہے۔

صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے حرم امام رضا علیہ السلام کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔

شہید نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں تہران کے عوام کا سیلاب امڈ آیا