مہر نامہ نگار کے مطابق، لبنان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم ایڈوائزر میجر جنرل عباس نیلفروشان کی نماز جنازہ کا آغاز فوجی اور قومی حکام، شہدا کے اہل خانہ اور ایرانی عوام کی موجودگی میں امام حسین علیہ السلام اسکوائر پر جاری ہے۔
شہید میجر جنرل عباس نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں شرکت کے لئے بڑی تعداد میں لوگ امام حسین اسکوائر میں جمع ہورہے ہیں۔
صبح سویرے لوگوں کی آمد کی وجہ سے امام حسین اسکوائر کے اطراف کی سڑکیں لوگوں سے کھاکھچ بھر گئی ہیں۔
نیلفروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا۔
امام حسین اسکوائر پر موجود ایک خاتون نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شہید نیلفروشان کی شہادت سے مزاحمتی محاذ مزید مستحکم ہو گیا ہے اور ہم یہاں اپنے رہبر کو یہ بتانے آئے ہیں کہ ہم ہمیشہ ان کے ساتھ ہوں۔
تشییع جنازے میں اعلیٰ حکام کی شرکت
شہید القدس جنرل نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں جنرل قاآنی سمیت ایرانی اعلیٰ حکام شریک ہیں۔
امام حسین اسکوائر میں 'اسرائیل مردہ باد' کی گونج
شہید جنرل نیلفروشان کے جنازے میں شرکت کرنے والوں نے "اسرائیل مردہ باد" کے نعرے لگائے۔
پیرالمپکس کھلاڑیوں کی شہید نیلفروشان کی تشییع جنازہ میں شرکت
ہم آخر تک مقاومت کے کھڑے ہیں
شہید نیلفروشاں کی تشییع جنازہ میں شرکت کے بعد صدر پزشکیان نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ ہم آخری دم تک قاومت کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔
لبیک یا حسینؑ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے
جنرل نیلفروشاں کی تشییع جنازہ میں موجود افراد نے لبیک یا حسینؑ اور مردہ باد اسرائیل کے نعرے لگائے۔
شہید نیلفروشاں کے والد کی اپنے نیک بیٹے کی تشییع جنازے میں شرکت
شہید القدس کی تشییع جنازہ میں اہل خانہ کی شرکت
شہید نیلفروشان کے اہل خانہ نے امام حسین سکوائر پر شہید القدس کی تشییع جنازہ میں شرکت کی۔
شہید نیلفورشن کی تشییع جنازہ میں مخبر کی شرکت
رہبر معظم انقلاب اسلامی کے مشیر اور سابق قائم مقام صدر محمد مخبر نے امام حسین سکوائر میں شہید نیلفروشان کی تشییع جنازے میں شرکت کی۔