شہید عباس نیلفروشان کی میت تہران پہنچ گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر کی میت عراق کے مقدس شہروں میں تشییع کے بعد ایران پہنچ گئی ہے۔

تہران کے مہر آباد ائیرپورٹ پر اعلی سول اور عسکری حکام نے شہید نیلفروشان کی میت کا استقبال کیا۔

استقبالیہ تقریب میں القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی نے بھی شرکت کی۔