شہید جنرل نیلفروشان کا جسد خاکی تہران پہنچ گیا جہاں جنرل قاآنی سمیت اعلی سول اور عسکری حکام نے میت کا استقبال کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے اعلی کمانڈر شہید جنرل عباس نیلفروشان کا جسد خاکی عراق کے مقدس شہروں میں تشییع کے بعد ایران پہنچ گیا ہے۔

تہران کے مہر آباد ائیرپورٹ پر القدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قاآنی اور دیگر اعلی سول اور عسکری حکام نے میت کا استقبال کیا۔

اس موقع پر ایرانی پارلیمنٹ کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے کہا کہ جنرل اسماعیل قاآنی کے بارے میں دشمن افواہیں پھیلانے میں مصروف ہیں۔ ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنرل قاآنی صحت اور سلامتی کے ساتھ اپنے فرائض کی انجام دہی میں مشغول ہیں۔

اس سے پہلے سپاہ پاسداران انقلاب کے سربراہ کے مشیر جنرل ابراہیم جباری نے کہا تھا کہ جنرل اسماعیل قاآنی کو رہبر معظم کے دست مبارک سے نشان فتح کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

یاد رہے کہ صہیونی حکومت کے حامی میڈیا نے صہیونی حکومت کے بیروت پر حملے میں القدس فورس کے سربراہ جنرل قاآنی کے زخمی اور گرفتار ہونے کی متضاد خبریں دی تھیں۔