ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ صہیونی حکومت کے ہاتھوں جنرل نیلفروشان کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ صیہونی حکومت کے جرائم کی تاریخ بتاتی ہے کہ جارحیت اور جرائم پر خاموشی سے غاصب حکومت کی گستاخیوں میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ سپاہ پاسداران انقلاب کے اعلی کمانڈر پر حملہ ایک غیر قانونی عمل اور ناقابل معافی جرم ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بلاشبہ اس جرم کے ارتکاب کے لیے صیہونی حکومت کے مواخذے اور جوابی کارروائی کے طور پر تمام تر آپشنز بروئے کار لائے گا۔

یاد رہے کہ جنرل نیلفروشان ضاحیہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران شہید ہوئے جس کے نتیجے میں لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل سید حسن نصر اللہ بھی شہید ہوئے تھے۔