سویڈش عوام کی بڑی تعداد نے فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں اس ملک کے دارالحکومت میں لانگ مارچ کیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے اناطولیہ نیوز کے حوالے سے بتایا ہے کہ سویڈن کے دارالحکومت میں فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کی حمایت میں ایک بڑا جلوس نکالا گیا۔

اس میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں انسانی حقوق کی نام نہاد تنظیموں کی مجرمانہ خاموشی اور غاصب صیہونیوں کے جرائم کی مذمت کرتے ہوئے فلسطین اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے کئے گئے۔ سینکڑوں مظاہرین نے فلسطین اور لبنان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے خاموش مارچ کیا۔

مظاہرین نے علامتی تابوت اٹھا رکھے تھے جن پر صیہونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے عام شہریوں کی تصاویر تھیں۔