روس اور ایران کے صدور کے درمیان پہلے دو طرفہ مذاکرات ترکمانستان کے دار الحکومت اشک آباد میں شروع ہو چکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ریانووسٹی کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس اور ایران کے صدور ولادیمیر پیوٹن اور مسعود پزشکیان کے درمیان پہلی دو طرفہ بات چیت اشک آباد میں شروع ہوگئی ہے۔

ان مذاکرات میں روسی نائب وزیر اعظم الیکسی اورچوک، صدر پیوٹن کے معاون یوری اوشاکوف، صدارتی ترجمان دمتری پیسکوف اور روسی نائب وزیر خارجہ میخائل گالوزین بھی شرکت کر رہے ہیں۔