مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے شام اور لبنان کی سرحد پر واقع ہسپتال پر صہیونی حکومت کی جانب سے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا اس واقعے کو صہیونی حکومت کے جنگی جرائم کا واضح نمونہ قرار دیا ہے۔
ترجمان نے ریڈ کراس سمیت تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں سے اسرائیل کے حملے کی واضح مذمت کا مطالبہ کیا۔
واضح رہے کہ ایران کے 56 بستروں والے فیلڈ ہسپتال پر صہیونی حملے میں ایمبولینس اور اس سہولت کے اندر موجود تمام طبی آلات تباہ ہو گئے۔ یہ ہسپتال شام اور لبنان کی سرحد پر لبنانی بے گھر لوگوں کی مدد کے لیے قائم کیا گیا تھا۔ ہسپتال میں کھانے پینے کا سامان، طبی سامان اور ادویات موجود تھیں۔
ہسپتال کی عمارت پر ہلال احمر کا جھنڈا نصب ہونے کے باوجود صہیونی حکومت نے جام بوجھ کر نشانہ بنایا تھا۔