مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کچھ دیر قبل سعودی عرب کے حکام سے ملاقات اور بات چیت کے لیے تہران سے ریاض کے لیے روانہ ہوئے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اس دورے کے بارے میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتی مشاورت کے بعد خطے کے ممالک کے تعاون سے اسرائیلی حکومت کی نسل کشی اور جارحیت کو روکنے اور غزہ اور لبنان جاری اسرائیلی جارحیت کے حوالے سے گفتگو کرنے وزیر خارجہ عراقچی آج سعودی عرب روانہ ہوگئے ہیں۔