مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے کہا ہے کہ فلسطینی ہیکرز نے صہیونی سپورٹس کلبوں پر سائبر حملہ کرکے ویب سائٹس کو ہیک کرلیا۔
صہیونی چینل 14 نے کہا ہے کہ فلسطین کے حامی ہیکرز نے صہیونی ویب سائٹس پر القسام کے ترجمان ابوعبیدہ کی تصویر لگادی۔
ابوعبیدہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے ترجمان ہیں جو اپنے بیانات اور کاروائیوں کے ذریعے صہیونی حکومت کی نیندیں حرام کیے ہوئے ہیں۔
الجزیرہ کے مطابق صہیونی باسکٹ بال ٹیم، والیبال، ہینڈبال اور سوئمنگ ٹیموں کی ویب سائٹس پر ابوعبیدہ کی تصویر لگادی گئی ہے۔