ایرانی نائب صدر رضا عارف نے کہا ہے کہ ہم اپنا کام جاری رکھیں گے۔ کوئی بھی دھمکی ہمیں راستے سے نہیں ہٹا سکتی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی نائب صدر محمد رضا عارف نے کہا ہے کہ صہیونیوں کی دھمکیاں ہمارے لئے مذاق سے زیادہ نہیں ہیں۔ گذشتہ چالیس سالوں کے دوران ہم نے ثابت کیا ہے کہ دشمن کی دھونس دھمکیاں ہمیں اپنے عزم سے روک نہیں سکتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی تمام تر دھمکیوں کے باوجود اپنا راستہ جاری رکھیں گے۔

شہید حسن نصراللہ اور مقاومتی رہنماوں کی شہادت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ گذشتہ چار دہائیوں کے دوران ہم نے بڑی مصیبتیں دیکھی ہیں۔ ہر مصیبت اور غم کے بعد قوم مزید متحد ہوگئی اور بڑی کامیابی نصیب ہوئی ہے۔ حالیہ شہادتوں کے بعد بھی ہمارے اندر اتحاد پیدا ہوگا اور قوم کو کامیابی ملے گی۔

عارف نے مزید کہا کہ میں مطمئن ہوں کہ ہم اپنا راستہ مصمم عزم کے ساتھ جاری رکھیں گے۔ شہید عباس موسوی کے بعد سید حسن نصراللہ مل گئے اور راستہ جاری رہا۔ ان شہداء کے بعد بھی یہی راستہ جاری اور استوار رہے گا، ان شاء اللہ