مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے کہا ہے کہ رہبر معظم کی اقتداء میں نماز جمعہ کا اجتماع قومی اقتدار اور اتحاد کا بہترین نمونہ اور مظہر تھا۔ زندگی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والوں نے نماز جمعہ میں شرکت کی اور ثابت کیا کہ ایران رہبر معظم کی بابصیرت قیادت میں متحد اور طاقتور ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر کوئی ایران کے خلاف کسی قسم کی غلطی کرے تو ہماری آزادی اور قومی وقار پر وار نہیں کرسکتا ہے۔ دشمن کی پالیسی ہے کہ ہمارے درمیان تفرقہ ایجاد کرے۔ تفرقہ اور اختلافات کسی بھی ملک اور معاشرے کے لئے مہلک ثابت ہوتے ہیں۔
قالیباف نے کہا کہ رہبر معظم نے نماز جمعہ کے دوران تاریخی خطبہ دیا۔ انہوں نے مقاومتی محاذ کے اندر امید کی شمع روشن کی۔
انہوں نے کہا کہ ایسے بابصیرت رہبر اور باشعور عوام کے سامنے احترام سے سر جھکاتا ہوں۔ خدا کا شکر کرتا ہوں کہ ایسا رہبر نصیب ہوا۔