مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حکومت کے حملے جاری ہیں۔
المیادین نے کہا ہے کہ صہیونی فورسز نے ہفتے کی رات بیروت سمیت لبنان کے مختلف شہروں پر حملے کئے۔ گذشتہ رات سے اب تک بیروت کے علاقے ضاحیہ پر کئی مرتبہ بمباری کی گئی ہے جس میں کم از کم دو شہری شہید اور 18 زخمی ہوگئے ہیں۔
صہیونی فوج نے بیروت کے علاقے البراجنہ میں شہریوں کو انتباہ کیا ہے کہ فوری طور پر علاقہ ترک کریں۔ اس کے ساتھ ہی بیروت کے مختلف محلوں التحویطہ، حارہ حریک اور ضاحیہ پر شدید حملے کیے ہیں۔
یونیوز لبنان نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے گذشتہ رات سے صبح تک ضاحیہ سمیت بیروت کے مختلف مقامات پر تیس سے زائد مرتبہ حملہ کیا گیا ہے۔